Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی پر پابندی عائد کردی

Now Reading:

پاکستان نے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی پر پابندی عائد کردی
ماسک

پاکستان  نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے طور ر پر ماسک اور دستانوں کی برآمدگی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  کے مطابق ماسک اور دستانوں کی برآمدگی پر پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے طور پر کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں تمام وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا ہےکہ  کورونا وائرس سے بچاؤکے  لیے ماسک اور دستانوں کا استعمال ناگزیر ہے۔ وائرس سے بچاؤکے  لیے ہر وقت ہر جگہ پر ضروری اسٹاک موجود ہونا چاہئیے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ  تا حکم ثانی زمینی ،فضائی یا بحری راستوں سے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی روکی جائے۔

Advertisement

این ڈی ایم اے نے آگاہ کیا کہ ملک بھر کے انٹرنیشنل  ایئر پورٹس پر بارہ ہزار سے زائد مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔متعلقہ محکموں سے فوکل پوائنٹ اور ٹیلی فون نمبرز کا تبادلہ  بھی کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کا واحد علاج، دن میں پانچ باروضو

مراسلے میں بتایا گیا کہ نیشنل ایمرجنسی کنڑول سینٹر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے اور میڈیا کے ذریعے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے جاپان کی جانب سے1000 سیمپلز کی کٹس پاکستان کو بھجوا دی  گئی ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے لیب ڈویژن کے انچارج ڈاکٹرمحمد سلیمان کا کہناہے کہ جاپانی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس بھجوادی گئی ہیں ،جس کے بعد وہ کم از کم ایک ہزار مشتبہ سیمپلز کی تشخیص کے قابل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس سے  ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہےجبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اسے عالمی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر