اسٹیٹ بینک آفپاکستان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب ڈالرز کی سطح سے بڑھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطاب ق آئی ایم ایف سے دوسری قسط وصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب ڈالرز کی سطح سے بھی بڑھ گئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 48کروڑ62لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسٹیٹ بینک نے 27دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب8کروڑ14لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے تھے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر58کروڑ21لاکھ ڈالرز اضافے سے 11ارب48کروڑ94لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر9کروڑ59لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب59کروڑ20لاکھ ڈالرز رہے ،گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں58کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 58 کروڑ ڈالر اضافے سے11.48 ارب ڈالر جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.59 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
