Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش

Now Reading:

پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش
پیٹرول

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا ) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری  تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 47پیسے  جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 10پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ پیٹرول  6پیسے  فی لیٹر اور مٹی کا تیل 66پسیے فی لیٹر سستا کرنے کی  بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ ،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل  کرے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے  ہوگا۔

Advertisement

دوسری جانب ترجمان اوگرا عمران غزنوی  نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں رد و بدل کے حوالےسے  کہنا تھا کہ اوگرا فارمولے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کی کیلکولیشن کرتا ہے۔

ترجمان اوگرا  نے کہا کہ عالمی قیمتوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں  طے کی جاتی  ہیں،ایک پیسے کا فرق نہیں ہوتا۔تجاویز کے بعد حکومت اس میں ٹیکس ایڈجسٹ کرتی ہے۔

عمران غزنوی نے مزید کہا کہ یہ قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہیں، ہم انہیں کاؤنٹر چیک کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم اقتصادی مذاکرات، 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان
عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر