
وفاقی حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔
وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے ہو گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت77 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 92 روپے 45 پیسے فی لیٹت ہو گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اوگرا کی جانب سے یکم مارچ سے پیڑولیم مصنوعات سستی کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل ساڑھے 7روپے سستاکرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کمی کی تجویز دی تھی۔
گزشتہ ماہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی تاہم وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News