Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشیر خزانہ کی  ایرانی سفیر سے ملاقات  

Now Reading:

مشیر خزانہ کی  ایرانی سفیر سے ملاقات  
ریلیف پیکیج

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے  ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں اطراف نے باہمی تعاون کو بڑھانے اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سفیر کیساتھ ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔

حفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری ممکنہ شعبے ہیں تناؤ میں اضافہ کسی بھی علاقائی امن کے لئے نقصان دہ ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے  مزید کہا کہ پاکستان اس مسئلے کو ختم کرنے کے لئے کسی بھی ممکنہ سہولت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement

ایرانی سفیر نے اس حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں تجارت ، بینکاری اور سرمایہ کاری سے مزید فروغ پائیں گے۔

حکومت ملک میں برآمدات پر مبنی ترقی کے لئے کوشاں ہے، عبدالحفیظ شیخ

واضح رہے  اس سے قبل  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی ۔

ملاقات میں عبد الحفیظ شیخ نے برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان کے لئے سفری ہدایات میں تبدیلی کے فیصلے کو سراہا جبکہ پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی۔

اس موقع پر مشیر خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مارکیٹ میں بے جا مداخلت میں کمی اور نجکاری کے عمل کے فروغ سے طویل المیعاد اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا تھا کہ محصولات کی وصولی میں تقریباً16 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی سرمایہ کاری میں بھی کئی گنا اضافہ ہواہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر