Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو سال میں 12 ہزار ارب سے زائد قرضہ واپس کرنا ہوگا

Now Reading:

دو سال میں 12 ہزار ارب سے زائد قرضہ واپس کرنا ہوگا
مذاکرات کا آغاز

پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات جاری ہیں وفد کو  بریفنگ میں بتایا گیا پاکستان کے مالیاتی خسارے میں 265 ارب کی واضح کمی ہوئی جبکہ آئندہ دو سال میں 12 ہزار 261 ارب کا مقامی قرضہ واپس کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ اجلاس میں جولائی تا جنوری معاشی اعدادو شمار کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا پاکستان کے مالیاتی خسارے میں 265 ارب کی واضح کمی کی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جولائی تا نومبر مالیاتی خسارہ 686 ارب روپے رہا ہے۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مالیاتی خسارہ 951 ارب روپے تھا۔گزشتہ مالی سال جون تک قرض اور واجبات  معیشت کا 84 فی صد تک پہنچے۔گزشتہ ایک سال کے دوران قرض اور واجبات میں  10 ہزار 33 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔گزشتہ سال مالیاتی خسارہ  3770 ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ سال خسارہ کم کرنے کےلیے  3444 ارب روپے کا قرضے لیے گئے۔

آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرض میں  3033 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ دو سال میں 12 ہزار 261 ارب کا مقامی قرضہ واپس کرنا ہوگا۔آئندہ دو سال میں 28 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کرنا ہوگا۔رواں مالی سال بجلی کی سبسڈی کے لیے  226 ارب روپے مختص کیے گئے۔جولائی تا جنوری بجلی کی سبسڈی کی مد میں 141 ارب روپے جاری کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر