Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

Now Reading:

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
بل

بجلی کی قیمتوں میں 98پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کی کمپنی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 99 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر رکھی ہے، بجلی کی قیمت ایک روپے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس کے لئے نیپرا کل بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں پانی سے 39.01 اور کوئلہ سے 27.31فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ نومبر میں مقامی گیس سے 9.34فیصد بجلی بھی پیدا کی گئی تھی۔

سی پی پی اے نے درخواست میں مزید کہا کہ درآمدی ایل این جی سے 9.20فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایٹمی ذرائع سے 11.55فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Advertisement

درخواست میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ 7ارب 20کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، پیدا کی گئی بجلی پر 25ارب روپے لاگت آئی اور درآمدی گیس سے 10روپے 5 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر