
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوری 2020ءکے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.97فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جنوری 2019ءکے مقابلے میں جنوری 2020ءکے دوران مہنگائی کی شرح 14.56فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جنوری 2019ءکے مقابلے میں جولائی تا جنوری 2020ءمیں مہنگائی کی شرح 11.60فیصد رہی۔
ایک ماہ میں ایندھن 26فیصد ، دالیں 20سے 18فیصد مہنگی ہوئیں۔ چکن 17، انڈے 14، گندم 12.63، بیسن 12فیصد مہنگا ہوا۔ سبزیاں اور پھل11سے 10فیصد جبکہ چینی 5فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک ماہ میں پیاز 18، ٹماٹر 8، آلو 4اور بجلی کے نرخ 2فیصد کم ہوئے۔
ایک سال میں ٹماٹر 157فیصد ، پیاز 125، سبزیاں 94اور آلو 87فیصد مہنگے ہوئے۔ دالیں 79سے 60فیصد جبکہ گیس کے نرخ 55فیصد اور چینی 27فیصد مہنگی ہوئی۔ موٹر فیول 26 فیصد ، آٹا 24، بیسن 22اور گندم 20فیصد مہنگی ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News