Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کا بھانڈا پھوٹ گیا

Now Reading:

چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کا بھانڈا پھوٹ گیا
شوگر کمیشن

ملک میں پچھلے کئی ماہ سے جاری آٹے اور چینی بحران پر حکومت ایک بار پھر سرگرم ہوگئی جس پر تحقیقات کرتے ہوئے اس کے ذمیداران کا کھوج لگالیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک مرتبہ پھر ڈی جی ایف آئی کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیشن نے چینی بحران پر دوبارہ تحقیقات شروع کردی ہیں جس کے بعد چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔

تحقیقاتی کمیشن نے موجودہ کین کمشنر پنجاب ندیم عباس بھنگو سے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

حکومتی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اڑھائی ماہ کے دوران عوام کی جیبوں پر بیس ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا جس میں انسٹھ روپے کلو تیار ہونے والی چینی عوام کو نوے روپے کلو تک فروخت کی گئی، منافع کے طور پر کمائی گئی رقم میں  سے پندرہ ارب حکومت لے گئی جبکہ تقریبا پانچ ارب شوگرمافیا کھا گیا۔

عوام کا معاشی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

Advertisement

چینی کے حالیہ بحران میں شوگرملوں نے جنوری سے شروع ہونے والے کرشنگ سیزن کے دوران انتیس لاکھ میٹرک ٹن چینی تیار کی جو اڑھائی ماہ کے دوران نو لاکھ میٹرک ٹن سے زائد چینی فروخت کی گئی۔

تحقیقات کے مطابق سابق کین کمشنر پنجاب واجد علی شاہ سپورٹ کرتے رہے اور مافیا کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دی گئی تھی جس کی وجہ سے چینی کی اوسطا قیمت فروخت پچھتر روپے فی کلوگرام سے زائد رہی جبکہ چینی کی پیداواری لاگت انسٹھ روپے ستتر پیسے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عوام کواوسطااسی روپے کلو چینی ملی جبکہ پندرہ روز تک قیمت نوے روپے فی کلوگرام بھی رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سابق کین کمشنر پنجاب واجد علی شاہ کے دورمیں چینی بحران آیاجوابھی تک ڈائریکٹرفوڈ پنجاب ہیں، کین کمشنر پنجاب نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون بھی نہیں کیا تھا۔

حکومتی تحقیقاتی کیٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق جہانگیرترین شوگرملوں نے چھیاسٹھ کروڑانتالیس لاکھ روپے کمائے، فاطمہ شوگرملز نے سولہ کروڑ ستاسی لاکھ، آدم شوگر ملز نے چھ کروڑ ستائیس لاکھ کمائے، اتحاد شوگرنے چارکروڑستاون لاکھ،رحیم یارخان شوگرنے بتیس کروڑتئیس لاکھ روپے منافع کمایا، تاندیلیانوالہ شوگرنے اڑتیس کروڑپچھترلاکھ اورفاطمہ شوگرنے سولہ کروڑستاسی لاکھ روپے کمائے، انڈس شوگرنے گیارہ کروڑدس لاکھ،شکرگنج شوگرنے بتیس کروڑاٹھائیس لاکھ کمائے، رمضان شوگرملز نے بیالیس کروڑچالیس لاکھ اورمدینہ شوگر ملز نے دس کروڑ انہتر لاکھ روپے کمائے، ہنزہ شوگرنے پانچ کروڑساٹھ لاکھ، ٹواسٹارشوگرنے چودہ کروڑبیاسی لاکھ اورشاہ تاج نے بارہ کروڑبانوے لاکھ کمائے اور : جے کے شوگر ملز نے بارہ کروڑسینتایس لاکھ روپے کمائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر