Advertisement
Advertisement
Advertisement

پٹرولیم لیوی بڑھانے پر اپوزیشن لیڈر کی مذمت

Now Reading:

پٹرولیم لیوی بڑھانے پر اپوزیشن لیڈر کی مذمت
پٹرولیم مصنوعات

مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے پٹرولیم لیوی کو 106 فیصد بڑھانے کی مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کی آڑ میں قوم سے اربوں روپے اضافی لوٹنے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کی تلوار سے عوام کو قتل کر رہے ہیں، حکومت کس منہ سے غریب کی بات کرتی ہے؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اوگرا کی ڈیزل میں 12 اعشاریہ 4 روپے کمی کی تجویز کے باوجود 5 روپے کمی کی گئی۔

کم سن بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ

Advertisement

 ن لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے دور حکومت کے 60 ماہ کے دور میں مہنگائی کبھی ڈبل ڈیجٹ میں نہیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی چور حکومت چلارہے ہوں گے تو غریب کا چولہا جلے گا نہ کاروبار چلے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم آٹا چینی چوروں کو کیوں تحفظ دے رہے ہیں؟  انہیں مافیا کا پتا ہے لیکن بتا نہیں رہے۔

لیگی صدر نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کی آڑ میں قوم سے اربوں روپے اضافی لوٹنے کی پارلیمنٹ میں تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی 10 ارب روپے ماہانہ لوٹنے والی حکومت کس منہ سے غریب کی بات کرتی ہے؟ جبکہ ڈیزل پر 25 ، پٹرول پر 19روپے سے زائد وصولی اور مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 105.5 فیصد بڑھانا ظلم کی انتہاء ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ 2009کے بعد سے سب سے بلند ترین سطح پر ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے اور عمران خان مہنگائی کی تلوار سے عوام کو قتل بھی کررہا ہے، پھر معصوم بننے کا قابل مذمت ڈرامہ بھی کرتا ہے۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود قوم پر یہ ظلم کیاجارہا ہے، اس کا حساب دینا ہوگا جبکہ دونوں ہاتھوں سے قوم کو لوٹنے کے باوجود مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 480 ارب سے زائد کا ریونیو خسارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 12.4 فیصد کا اضافہ ناقابل برداشت ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے 60ماہ کے دور میں مہنگائی کبھی ڈبل ڈیجٹ میں نہیں گئی جو آج 14.6فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی چور حکومت چلارہے ہوں گے تو غریب کا چولہا جلے گا نہ کاروبار چلے گا جبکہ حکومت اور اس میں شامل لوگوں کا پیٹ بھرے گا تو غریب کو کچھ ملے گا۔

انہوں نے تنقیدی لہجے میں کہا کہ شفافیت کا یہ عالم ہے کہ وزیراعظم کو مافیا کا پتہ ہے، لیکن بتانہیں رہے، آٹا چینی چوری کے حقائق چھپالئے گئے، جس نے کہا تھا کہ قوم سے جھوٹ نہیں بولوں گا، آٹا چینی چوری پر رپورٹ اب تک جاری نہ کرسکے جبکہ سرکاری جھوٹ بولنے سے مہنگائی، بیروزگاری اور کاروباری ومعاشی تباہی کی سچائی چھپ نہیں سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر