Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس ، پاکستان میں نو لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

Now Reading:

کورونا وائرس ، پاکستان میں نو لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
کورونا وائرس

کورونا وائرس سے  پوری دنیا کی طرح پاکستان کی معیشت کو  بھی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) نے کورونا وائرس سے متاثر  پاکستانی معیشت  کی تازہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک  نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث چین سے پاکستان کی سپلائی لائن متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے  پاکستان میں تقریبا ساڑھے نو لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

اے ڈی بی  کی رپورٹ  کے مطابق پاکستانی معیشت کو 4 ارب 95 کروڑ ڈالر ز کے نقصان کا خدشہ ہے۔پاکستان کی زراعت کو ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بزنس، تجارت، پرسنل اور پبلک سروسز کو 1 ارب 94 کروڑ ڈالر ز نقصان کا امکان ہے جبکہ  ہوٹل، ریسٹورنٹ، مینوفیکچرنگ اور تعمیرات بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

Advertisement

اے ڈی بی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ  کورونا وائرس  کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور یوٹیلیٹی سروسز بھی  زد میں آسکتی ہیں۔

یونیسیف نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر بتادیں

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس ایشیائی ممالک کی معیشتوں کو شدید متاثر کرے گا ۔وائرس سے عالمی معیشت کو 347 ارب ڈالر ز کے نقصان کا خدشہ ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ  میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چینی معیشت کو سب سے زیادہ 237 ارب ڈالر زتک  کا نقصان ہو سکتا ہے جبکہ  دیگر ترقی پذیر ایشیائی ممالک کو 42 ارب ڈالرز تک نقصان ہوسکتاہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحت، بزنس ٹریول اور تجارت و پیداوار میں نمایاں کمی ہوگی۔وائرس کی روک تھام سے عالمی نقصان کا تخمینہ 77 ارب سے 156 ارب ڈالر ز تک ہے۔

اے ڈی بی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ وائرس کی روک تھام کےلیے اقدامات سے معیشت کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔اس کی روک تھام کےلیے رکن ممالک  کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر