
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کورونا کی جنگ کے لئے چند مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
چین کا دورہ اظہار یکجہتی اور پروپیگنڈے کو ختم کرنے کے لئے انتہائی اہم تھا۔ صحت کے سب سے بڑے بحران کا سامنا کرنے کے لئے ہمیں ان سے تکنیکی مدد بھی لینے کی ضرورت ہے۔ ان کا تجربہ منفرد ہے۔ چھ گھنٹے کی تفصیلی ملاقاتیں ہوئی۔ #iFightCorona کے لئے بہت سے MOUs پر دستخط کیے گئے ۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 18, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین کا دورہ اظہار یکجہتی اور پروپیگنڈے کو ختم کرنے کے لئے انتہائی اہم تھا، صحت کے سب سے بڑے بحران کا سامنا کرنے کے لئے ہمیں ان سے تکنیکی مدد بھی لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چینیوں کا تجربہ منفرد ہے۔ چھ گھنٹے کی تفصیلی ملاقاتیں ہوئی جس میں کورونا وائرس کی اس جنگ کے لئے بہت سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے ملاقاتوں کے لیے پروٹکولز کا مکمل نفاذ کیا، ملاقات سے پہلے دونوں وفود، صدور، وزراء، اور ایمبیسی اور جہاز کے سٹاف کے دو ٹیسٹ ہوئے۔
پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارتی بیانات مسترد کر دئیے
ان کا کہنا تھا کہ وطن روانگی سے پہلے دوبارہ کیے جانے والے باقی ٹیسٹ بھی کلیئر تھے۔
دوسری جانب پاکستان کے صدر مملکت کے دورے کے دوران پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیانات سختی سے رد کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک کے حوالے سے بھی بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں، سی پیک پر بھارتی پروپیگنڈہ حقائق کو مسخ کرنے کی بھونڈی کوشش ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جموں و کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صریحاً خلاف ورزی ہے، جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانا تنازع ہے۔
بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے منصوبوں کو کشمیری عوام کی جانب سے مسترد کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ارادوں کو عالمی برادری اور پاکستان نے بھی مسترد کیا ہے۔
ڈاکٹر عائشہ کے مطابق 9 لاکھ قابض بھارتی افواج کشمیریوں کے ارادے کو توڑ نہیں سکی جبکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن بھی کر رکھا گیا اور اب بھی کشمیری نوجوانوں کو غیر قانونی قید میں رکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News