Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے 1250 کھرب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا ہے، حفیظ شیخ

Now Reading:

وزیراعظم نے 1250 کھرب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا ہے، حفیظ شیخ
ریلیف پیکیج

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں موجودہ صورتحال کی پیش نظر 1250 کھرب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اقتصادی ریلیف پیکیج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے جس میں سے مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے 200 ارب روپے رکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے 100 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈ فوری دیں گے جبکہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے 100 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے اور کھاد کی قیمت میں مزید کمی لائی جائے گی۔

چین سے پہلا جہاز سامان لیکر کراچی ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے، این ڈی ایم اے

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ 82 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدنے کے لیے 280 ارب روپے رکھے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر 15 روپے فی لیٹر کم کریں گے، گیس اور بجلی کے بلوں میں تین ماہ کی اقساط کی سہولت دی جائے گی، کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکسز ختم ہوں گے اور کچھ میں کمی ہوگی۔

Advertisement

حفیظ شیخ نے کہا کہ این ڈی ایم اے آلات اور ویکسین کی خریداری کے لیے 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں، کرونا کے باعث اخراجات ہوں گے لیکن آئی ایم ایف کمٹمنٹ متاثر نہیں ہوگا، ہماری معیشت مستحکم ہورہی تھی، برآمدات میں اضافہ ہورہا تھا، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب ڈالر رہ گیا، جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیاں بھی متاثر ہوں گی، لوگوں کی آمدن میں کمی ہوگی تو ٹیکسز کم ہوں گے، وفاق اور صوبے اس معاملے پرمل کر چل رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 7 افراد جاں بحق اور 14 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر