
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر ڈالر کی مد میں برآمدات میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے زراعت میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا ہےاور نئی ٹیکنالوجی کو اپنانا ہے جبکہ ہم ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے ذریعے برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے کہا کہ ایتھنول کو بطور ایندھن استعمال کو فروغ دینا ہے، ہمیں ایتھنول کے شعبہ میں برازیل کے تجربہ اور مہارت سے سیکھنا ہے، حکومت چینی مولاسیز اور ایتھنول کے شعبہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ کئی سال سے برآمدات کمی کا شکار تھیں، خوشی ہے کہ فروری میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
برآمدات میں 2فیصد اضافہ ہوا ہے، مشیر تجارت
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر ڈالر کی مد میں برآمدات میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ اشارہ ہے کہ معیشت کی سمت درست ہو گئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ جولائی 2019ء سے جنوری 2020ء کے دوران ملکی برآمدات میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مشیرتجارت نے کہا تھا کہ ٹیکسٹائلز کے شعبے کی برآمدات میں 25 فیصد، مرغی اور گوشت پچاس فیصد اور ماہی گیری میں اٹھائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔
عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، کیمیکل اور انجینئرنگ مصنوعات کی برآمد میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
مشیر تجارت نے یہ مزید کہا تھا کہ برآمدات پر مبنی شعبوں کیلئے گیس اور بجلی کے نرخوں کا تعین کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News