Advertisement
Advertisement
Advertisement

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اعلامیہ جاری

Now Reading:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اعلامیہ جاری
اعلامیہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 15 روپے فی لیٹر کمی واقع ہوئی ہے۔

15 روپے کمی سے پٹرول کی نئی قیمت 96روپے 60پیسے ہو گئی ہے، ڈیزل کی قیمت 107روپے 25 پیسے پر آگئی اور مٹی کا تیل سستا ہونے کے بعد 77روپے 45 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہو گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبلوزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان انہوں نے سینئر صحافیوں سے قومی معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد مکالمے میں کیا گیا ہے۔

سنئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں افراتفری پھیلائی جا رہی ہے، ہمیں کرونا وائرس سے نہیں بلکہ خوف میں آ کر غلط فیصلے کرنے سے زیادہ خطرہ ہے۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے، وزیر خارجہ کا مطالبہ

وزیراعظم نے مختلف شعبہ جات کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملکی حالات سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہیں، نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ کے دوران ہی ملک لاک ڈاؤن ہونا شروع ہوگیا تھا۔ اسکولز بند ہو گئے تھے، ٹرانسپورٹ بند تھی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن اگلے 24 گھنٹوں تک متوقع کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشاورت مکمل ہونے پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 24 گھنٹوں تک جاری کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر