
کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان نے عالمی بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے مدد طلب کرلی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے عالمی بینک سے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 10کروڑ ڈالر زمانگ لیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر زدینے کی حامی بھرلی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین اور جاپان سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مزید آلات دینے کی درخواست بھی کی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں سے 7 سے 10 کروڑ ڈالر زکورونا کی روک تھام کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے 30 کروڑ روپے پہلے ہی مختص کیے گئے ہیں۔مختص 30 کروڑ روپے میں سے اب تک 8 کروڑ روپے وزارت صحت کو جاری کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News