مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا جبکہ اس کے پیش نظر ٹیکس میں کمی اور کئی سبسڈیز میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تیزی سے کام کریں گے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔
اپنے بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ ہماری معاشی صورتحال میں استحکام آرہا تھا، اب تک پوری دنیا کو ساڑھے 300 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے، معاشی لحاظ سے پاکستان کو بھی کرونا سے نقصان پہنچا ہے۔
حفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ معاشی نقصان سے نمٹنے کے لیے ہم نے 3 سطح پر اسٹریٹیجی بنائی ہے، پہلی اسٹریٹیجی ہے کہ طبی آلات فوری طور پر عالمی سطح پر حاصل کریں، طبی آلات میں وینٹی لیٹر اور دیگر آلات شامل ہیں۔
مشیر خزانہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اضافی سپورٹ کی ضرورت ہوئی تو آئی ایم ایف کے پاس جاسکتے ہیں، لوگوں کو کم مشکلات ہوں اس کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے۔
صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 29 کیسز کی تصدیق
حفیظ شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایسا موقع ہے کہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت مل کر کام کرنا ہوگا، ہوسکتا ہے ہماری برآمدات کم ہو، عالمی سطح پر تیل کی قیمت بھی گرے گی۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ایسا پیکیج دیں جس سے معیشت کو زیادہ نقصان نہ ہو اور اس پیکیج سے ٹیکسز میں کمی جبکہ سبسڈیز میں اضافہ ہوا، آئی ایم ایف سے طے کیا ہے کہ کرونا اخراجات خسارے میں شامل نہیں کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 29 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 18 مریض پنجاب میں جبکہ 11 سندھ کے شہر کراچی میں سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 481 ہوگئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
