Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے پیش نظر بڑے معاشی ریلیف پیکجز منظور

Now Reading:

کورونا وائرس کے پیش نظر بڑے معاشی ریلیف پیکجز منظور
وزیرِاعظم

کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے جس میں صنعتکاروں و دیگر کے لئے خصوصی ریلیگ پیکجز منظور کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے جبکہ ایکسپورٹرز کے لئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

اس کے متعلق وزیر اقتصادی امورھماد اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقتصادی ریلیف پیکج کا بنیادی مقصد کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اس سے ملازمت میں ہونے والے نقصانات کو روکنا ، مناسب قیمتوں پر ضروری سامان کی فراہمی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Advertisement

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پیکیج کا مقصد کاروبارکو تعاون فراہم کرنا اور معیشت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آفس اور ڈویژنوں سمیت کابینہ کے ممبران نے تجاویز پر عمل کرنے اور فیصلے لینے کے لئے انتھک محنت کی ہے جبکہ معاشی ٹیم معاشی ریلیف پیکج کو حتمی شکل دے رہی ہے، پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام اخراجات کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے مطابق تنخواہوں اور پینشن کے علاوہ تمام ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے سندھ لاک ڈاؤن جیسے بڑے فیصلے کے بعد صوبے کے تمام اخراجات کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے تنخواہ اور پنشن کی علاوہ تمام ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے کورونا سے درپیش صورتحال میں ریٹائرڈ ملازمین کو جلد پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے محکمہ فنانس کو 25 مارچ سے پنشن دینے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے موجودہ صورتحال میں لوگوں کو گھروں تک راشن پہنچانے کا منصوبہ بنایا تھا، اب فیصلہ ہوا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ضرورت مندوں کو نقد رقم منتقل کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت آج ایک نمبر جاری کرے گی، ضرورت مند افراد اس نمبر پر رابطہ کریں، ایک فیملی سے ایک فرد کو رجسٹر کرانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم اقتصادی مذاکرات، 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان
عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر