 
                                                                              وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد وزراء کی جانب سے بجلی بلوں سے متعلق پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متعدد وزراء نے بجلی بلوں سے متعلق عمر ایوب سے سخت سوالات کیے اور کئی تجاویز دیں۔
اجلاس کے دوران بجلی کی قیمتوں سے متعلق عمر ایوب نے بریفنگ دی، اس دوران وفاقی وزراء نے ان سے متعدد سخت سوالات بھی پوچھے۔
وزراء نے کہا کہ بجلی بلوں سے متعلق پالیسی سے مطمئن نہیں، کوئی واضح پالیسی ہونی چاہیے۔
کابینہ اجلاس کے دوران ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دی گئی۔
روپیہ دوبارہ مستحکم ہوگا، فردوس عاشق اعوان
وفاقی کابینہ نے بھارت سے کیڑے مار ادویات کی درآمد کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے تجارت ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے گندم آٹا چینی بحران کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے وفاقی کابینہ ارکان کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے آٹا ا،چینی اور گندم بحران کی حتمی رپورٹ کابینہ میں پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ بحران میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کیا جائے گا اور جب رپورٹ تیار ہوگئی تو کابینہ ڈویژن نے اسے آج اجلاس میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایف آئی اے کی حتمی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف میں اپنا جہاد جاری رکھوں گا اور مزید کہا ہے کہ وفاقی کابینہ ارکان مہنگائی میں مزید کمی کے لئے اقدامات پر خصوصی توجہ دیں۔
بھی دے دیا ہے۔ وزیراعظم کا مہنگائی میں مزید کمی کے لئے اقدامات تیز کرنے کا حکم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 