Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم حکومت کی مالی امداد سے متعلق اہم اعلانات کریں گے، اسد عمر

Now Reading:

وزیراعظم حکومت کی مالی امداد سے متعلق اہم اعلانات کریں گے، اسد عمر
اسد عمر

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل رضاکاروں اور  حکومت کی مالی امداد سے متعلق  اہم اعلانات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہناتھا ملک میں آٹے کا کوئی بحران  نہیں ہے اور ٹرانسپورٹیشن کی بندش اور مسائل سے متعلق  جمعے کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آٹےکی کوئی کمی نہیں ہے، گندم کی نئی فصل کیلئےجو بھی وسائل کی ضرورت ہوگی بروئےکار لائیں گے، صوبوں سےدرخواست کی ہےگندم کی ریلیزکی رفتاربڑھا دیں، وزیراعلیٰ سندھ نےاسٹیٹ بینک اور نادرا سےکچھ مدد مانگی تھی جو منظور کرلی گئی۔

کورونا آوٹ بریک: گندم کی قیمتوں میں 1000 روپے تک کا اضافہ

اسد عمر نے بتایا کہ عوام تک معاشی پیکج درست پہنچے اس سے متعلق بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کل مالی امداد یاپرسوں 2بڑےاعلانات کرنےجارہےہیں، بدقسمتی سےکچھ عناصراس موقع کافائدہ اٹھاکرذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں تاہم وزیراعظم نے وارننگ دی ہے ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں نہیں چھوڑا جائے گا۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام ذخیرہ اندوزی دیکھیں تواطلاع دیں،ایسےعناصرملک کےبھی دشمن ہیں، ریلیف پیکج پرعملدرآمدکاکام صوبوں کیساتھ مل کرکیاجارہاہے جب کہ 31مئی تک ملک بھرکےتمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہکورونا وائرس کے باعث صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن ہے، تاہم لاک ڈاؤن کے باعث ذخیرہ اندوزوں کی ملی بھگت کے باعث گندم مارکیٹ سے غائب ہوگئی جب کہ گندم کی 100 کلوگرام کی بوری میں اچانک 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد 3700 روپے والی 100 کلوگرام کی گندم کی بوری کی قیمت 4700 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ سبسڈی والا آٹا بھی مارکیٹ سے غائب ہے جس کے باعث شہری سخت مشکلات کا شکارہیں۔ سرکاری آٹے کے 20 کلو گرام کے 3240 تھیلے مارکیٹ میں عوام کے نام پرآرہے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیلرز سرکاری آٹے کی تقسیم میں میرٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، چکی مالکان نے آٹے کا ریٹ 10 روپے بڑھا کر 54 روپے فی کلو کردیا۔ مارکیٹ سے آٹا نہیں مل رہا لہذٰا چکی سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر