وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اب پختونخواہ میں 19لاکھ ضرورت مندوں کو پانچ ہزار روپے دئے جائنگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے1200ارب ریلیف پیکج کے بعد 11ارب40 کروڑ پختونخواہ حکومت کی طرف سے دیے جائنگے، اسطرح پختونخواہ میں 19لاکھ ضرورت مندوں کو پانچ ہزار روپے دئے جائنگے۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ایمرجنسی بنیاد پر9ارب مزید دئے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں کمزور طبقے کو ذہن میں رکھنا سب کی ترجیح ہونی چاہیئے۔
واضح رہے کہ کم آمدن والے طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ افراد کو وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے 4 ماہ کا یکمشت 12 ہزار روپے وظیفہ ملے گا تا کہ کورونا وائرس کے سبب ان کی آمدنی پر پڑنے والے اثرات کم کیے جاسکیں۔
موجودہ حالات پاکستانی معیشت کے لیے چیلنجنگ ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف
وزارت خزانہ کی ایک دستاویز کے مطابق حکومت اس پیکج کے تحت ایک کھرب 44 ارب روپے فراہم کرے گی اور یہ رقم حکومت کی جانب سے غریبوں کے لیے مختص احساس پروگرام کے پہلے سے موجود فنڈز میں ایک اضافہ ہوگی۔
وزیراعظم نے یومیہ اجرت والے ملازمین کے لیے بھی 2 کھرب روپے کا اعلان کیا تھا جو صوبوں میں تقسیم کیے جاسکتے ہیں تاہم اس رقم کی تقسیم کی حکمت عملی تشکیل دینا ابھی باقی ہے۔
احساس پروگرام چلانے والے حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے تجویز دی تھی کہ ہلاکت خیز وبا سے بری طرح متاثر ہونے والے غریب عوام کے لیے 4 ہزار روپے ماہانہ کا اعلان کیا جائے لیکن وزرت خزانہ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے ماہانہ 3 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا جس پر احساس کے عہدیداروں نے مستحق اور غریب افراد کو ایک ساتھ 12 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا سے معیشت پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے غریب اور کم آمدن والے طبقے، زراعت، برآمدات اور صنعتی سیکٹر کے لیے 11 کھرب 50 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
