Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنعتی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج تیار کرلیا

Now Reading:

صنعتی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج تیار کرلیا
صنعتی ترقی

ملک میں صنعتی ترقی کی رفتار میں  کمی آنے کے بعد حکومت نے  ترقی کی رفاتر بڑھانے کے لیے تاریخی پیکیج تیار کرلیا۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق  نئی پانچ سالہ ٹیرف پالیسی آخری مراحل میں  ہے،پالیسی کے تحت برآمدی صنعتوں کو فوری ریلیف دیا  جائے گا۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں درآمد ہونے والی 1096 اشیاء اور خام مال ،مشینری اور آلات پر  15 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان  اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل ڈیوٹی ختم کردی  جائے گی جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی موجودہ شرح11 فیصد کو مرحلہ وار 5 فیصد تک لایا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 513 اشیاء پر 19 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد ہے۔ ان پر ڈیوٹی کو مرحلہ وار واپس8فیصد تک لایا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع وزارت تجارت  کے  مطابق  صنعتی مشینری ، آلات اور دیگر  2419  اشیاء پر 20 فیصد ڈیوٹی ہے۔ان پر ایڈیشنل ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جائے گی جبکہ  20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کو مر حلہ وار واپس10 یا8 فیصد پر لایا جائے گا۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  رواں مالی سال 3 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کے تحت درآمدکردی  2747 اشیاءپر ڈیوٹی ختم کی گئی تھی۔ بقیہ اشیاء پر بھی امپورٹ ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق   نئی پالیسی  کے متعلق فیصلہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے ٹیرف پالیسی سینٹر میں رواں ہفتے  ہی ہوگا۔نئی پالیسی وزارت تجارت کے ٹیرف پالیسی بورڈ کو ارسال کی  جائے گی۔

ٹیرف پالیسی بورڈ کا اجلاس15مارچ سے قبل ہونے کا امکان ہے۔اجلاس میں  آئندہ وفاقی بجٹ میں شامل کی جانے والی سفارشات پر بھی  غور کیا  جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات کو وفاقی بجٹ2020- 21 میں شامل کرنے کا عمل جولائی سے شروع کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر