Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی سی آئی کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

Now Reading:

او آئی سی سی آئی کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
تجاویز کا جائزہ

وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا جائے جو کہ کاروبار موافق فضا کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے وفد نے مختلف تجاویز بھی وزیرِ اعظم کو پیش کیں گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منیجنگ کمیٹی  کی ملاقات ہوئی جس میں علی حیدر زیدی، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر، اور سینئر افسران بھی موجود رہے۔

ملاقات میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہزاد دادا کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیمبر دو سو کمپنیوں پر مشتمل ہے جو کہ 35 ممالک میں موجود ہیں جو کہ مختلف شعبوں میں کاروباری سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ پاکستان کے ٹیکس ریونیو میں ایک تہائی حصہ او آئی سی سی آئی کمپنیوں کی جانب سے ادا کیا جاتا ہے جبکہ او آئی سی سی آئی کمپنیوں کی جانب سے چھ سو ملین ڈالر سے زائد کی برآمدات کی جا رہی ہیں جس کی مدد سے برآمدات کو دو ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

پاور ڈویژن کے لئے 20 ارب روپے کا خصوصی ریلیف پیکج منظور

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ او آئی سی سی آئی  سے وابستہ کمپنیوں کی جانب سے اس وقت دس لاکھ افراد کو نوکریوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ موجودہ دورِ حکومت میں حکومتی ٹیم کے کاروباری طبقے سے تعلق اور روابط بہتر ہوئے ہیں۔

او آئی سی سی آئی کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومتی معاشی ٹیم میں کاروبار کے حوالے سے ایشوز کو بہتر طور پر سمجھا اور حل کیا جاتا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کاروبار موافق پالیسیوں کے اجرا نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

صدر او آئی سی سی آئی نےمعاشی سرگرمیوں  کو دستاویزی شکل دینے کے سلسلے  میں حکومتی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا جبکہ وفد کی جانب سے روپے کی اصل قیمت کی بحالی، پالیسیوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں کی جانب والی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے۔

ملاقات میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی کوششوں، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور دیگر اقدامات کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کاروباری برادری کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چیمبر سے وابستہ کمپنیوں کی جانب سے نشاندہی  کیے جانے والے معاملات کو فوری طور پر حل کیا جائے کیونکہ موجودہ حکومت کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسوں کی تشکیل ، پالیسیوں پر من و عن عمل درآمد اور ان کا تسلسل چاہتی ہے اور حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کاروباری طبقے کو مطلوبہ استحکام کی فضا کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کاروباری طبقہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں موجود مواقعوں کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔

وزراعظم عمران خان کی جانب سے او آئی سی سی آئی کی دی گئی تجاویز کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کاوششوں کو سراہا بھی گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر