Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خدمات کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان

Now Reading:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خدمات کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے لاک ڈاؤن کے دوران بینکاری خدمات کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل بینک مکمل اوقات کار ہر عمل کریں گے، حاضری متاثر ہونے کی وجہ سے 10 بجے سے خدمات کا آغاز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنر متعلقہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز اور کمرشل بینکوں کے سی ای آوز نے ویڈیو کانفرنس کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کی تمام شاخیں خدمات کی فراہمی جاری رکھیں گی ، مخصوص شاخوں کو کھولنے اور عملہ کم رکھنے کی تجویز پر چند روز بعد غور کیا جائے گا، بینک کے کسی عملے میں کرونا کی تصدیق کی صورت میں متعلقہ برانچ بند کردی جائے گی۔

یاد رہے کہوزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے جس میں صنعتکاروں و دیگر کے لئے خصوصی ریلیگ پیکجز منظور کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے جبکہ ایکسپورٹرز کے لئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام اخراجات کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے مطابق تنخواہوں اور پینشن کے علاوہ تمام ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے سندھ لاک ڈاؤن جیسے بڑے فیصلے کے بعد صوبے کے تمام اخراجات کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے تنخواہ اور پنشن کی علاوہ تمام ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی
آئی ایم ایف کا مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ
پیٹرول کتنا سستا ہورہا ہے؟ ناقابل یقین خبر آگئی
نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر آگئی
نئے بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق تجاویز سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر