
کورونا وائرس کی وباء سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، پنجاب میں سی این جی قیمت میں بھی کمی ہوگئی۔
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پر سی این کی قیمت 9 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔
غیاث پراچہ نے کہا کہ قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت تقریبا 84.50 فی لیٹر ہوگی۔
چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ ملکی کرائسز اور تیل کی قیمتوں میں عالمی کمی کے مد نظر کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں 15 روپے کی کمی کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ آر ایل این جی کی قیمت برینٹ کی عالمی قیمت کے تین ماہ کی اوسط پر ہوتی ہے جس کا فرق ہمیں یکم اپریل کو ملنا تھا۔ مشکل حالات میں اپنے صارفین کی پریشانی میں کمی کے لیے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
غیاث پراچہ نے کہا کہ امید ہے کہ اگر حالات نے اجازت دی تو یکم اپریل کو قیمتوں میں مزید کمی کریں گے۔پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی سی این جی قیمتوں میں کمی کی کوششیں جاری ہیں۔
چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت سے بات چیت چل رہی ہے،امید ہے کہ جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News