پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومتی معاشی پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بنک معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے روپے کی قدر میں 3 فیصد تک کمی پر اظہار تشویش کیا ہے۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو شرح سود کم سے کم 9 فیصد تک کم کرنا چاہیے،حکومت اور اسٹیٹ بنک معیشت سنبھالنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا لیکن وہ ان کے گلے میں معاشی پھندا ڈال رہی ہے، معیشت کی بربادی کورونا سے بڑی تباہی لائے گی ،حکومت کو سنجیدگی اور عقلمندی سے صحیح فیصلے کرنا ہوں گے ، غلط وقت پہ غلط فیصلوں کے نتائج خدا نخوستہ تباہ کن ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں سست ہیں تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
