
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کہتےہیں ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو بارہ ہزار روپے ایک ساتھ دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبی بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سخت کیاتو اشیائے ضروریہ کے حصول میں مشکلات ہونگی، ملک میں آٹےکی قلت نہیں،لوگ بےفکررہیں کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو پچاس ارب روپے فراہم کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا وبا پرقابو کے ساتھ لوگوں کی معاشی ضرورتیں بھی پوری کرنی ہیں، ہم نے یہ بھی دیکھناہے کہ بندش سخت کردیں گے تو لوگوں کو اشیاضروریہ نہیں ملےگی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اشیائے ضروریہ نہیں ملےگی تو لاک ڈاؤن یا بندش کا فائدہ نہیں، اشیائے ضروریہ لوگوں کونہیں ملیں گی تو مجبوری میں گھروں سے باہر آئیں گے،بھارت کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ وہاں لاک ڈاؤن کیاگیا اور لوگ باہر نکلے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 50 ارب روپے کے فنڈز دیے جا رہے ہیں، دور درازعلاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانی ہے،ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے یکمشت دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کروناوائرس پر کنٹرول کے لیے ٹیسٹنگ استعداد کو بڑھانا ہے، پاکستان میں کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تعداد 32 تک پہنچ جائےگی، ٹیسٹنگ کی استعداد 15 اپریل تک 9 لاکھ تک لے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News