
وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار کی عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں وافر مقدار میں گندم موجود ہے، ملک میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اینکر پرسنز سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں اجناس کی ترسیل کی میپنگ کر لی گئی ہے۔
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ آٹے کی قلت زیادہ خریدنے کی وجہ سے ہوئی ہے، ملک میں قلت نہیں ہے، جس نے آٹے کا ایک تھیلا لینا تھا وہ 3 خرید کر اسٹور کرچکا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں آٹے کی قلت نہیں، وافر مقدارمیں گندم موجود ہے، سپلائی چین چلتی رہے جس کے لیے آج اجلاس میں اہم فیصلےکیےگئے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی ترسیل کے انتظامات کر لیے ہیں، اس وقت ہمارے پاس16 لاکھ ٹن گندم پبلک سیکٹرمیں موجود ہے،فلور ملز کوگندم فراہم کر دی جائےگی تو آٹے کے مسائل نہیں ہوں گے، امید ہے ایک دو دن میں صوبائی حکومتیں فلور ملزم کوگندم ریلیز کر دیں گی۔
قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے جب لاک ڈاﺅن کیا تو انہوں نے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچایا، پاکستانی طلبہ بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ان کے ہاسٹل کے نیچے ضرورت کی ساری چیزیں پہنچ جاتی تھیں ۔ ہمارے پاس چین جیسا انفراسٹرکچر نہیں ہے اس لیے نوجوانوں کی ایک فورس بنارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ 31 مارچ کو وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اعلان کریں گے، 31 مارچ سے والنٹیئرز کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ ان نوجوانوں کو پورے پاکستان میں پھیلا دیں گے اور ان کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم فنڈ کا بھی اعلان کر ے ہیں جس میں لوگ عطیات جمع کرائیں گے، اس فنڈ کے ذریعے بیروزگار اور ڈیلی ویجز ملازمین کو پیسے دیے جائیں گے۔ احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو براہ راست پیسے دیں گے اور ٹائیگر فورس بھی اپنے علاقوں سے لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔
ٰ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News