Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل این جی کی درآمد بڑھانے سے بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی، غیاث پراچہ

Now Reading:

ایل این جی کی درآمد بڑھانے سے بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی، غیاث پراچہ
ایل این جی

چیئرمین پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد بڑھانے سے ملک میں بجلی اورگیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ   عالمی منڈی میں ایل این جی سستی ہوگئی ہے، مقامی گیس کی پیداوار عارضی بندکرکے ایل این جی درآمد کرکے اربوں ڈالر کا فائدہ لیاجائے۔

غیاث پراچہ  نے حکومت سے  مطالبہ کیا کہ  سی این جی سیکٹر مشکلات کا شکار ہے،اسے بیل آؤٹ پیکج دیاجائے اور ایل این جی کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر کے اس کا استعمال بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد بڑھانے سے ملک میں بجلی اورگیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ۔ حکومت کو گیس پر اربوں روپے کی سبسڈی بھی نہیں دینی پڑے گی۔

چیئرمین پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا  ہے کہ ایل این جی کی درآمد بڑھنے سے بند کارخانے  بھی چلنے  لگیں گے جس سے ملکی پیداوار بڑھ جائے گی اور لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا۔

Advertisement

غیاث پراچہ نے کہا کہ  سی این جی سیکٹر میں کئی سو ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے مگر سی این جی کی فروخت تقریباً ختم ہو گئی ہے۔ سی این جی مالکان کرائے اور اسٹاف کی تنخواہیں ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی این جی پر عائد ٹیکس کو کم کیا جائے اور اسے زندہ رہنے کے لئے امدادی پیکج  دیا جائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر