Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاور ڈویژن کے لئے 20 ارب روپے کا خصوصی ریلیف پیکج منظور

Now Reading:

پاور ڈویژن کے لئے 20 ارب روپے کا خصوصی ریلیف پیکج منظور
چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کی طرف سے 20 ارب روپے کے خصوصی ریلیف پیکیج کی تجویز کی بھی منظوری دے دی اور گندم کی قیمت 1400 روپے فی 40 کلو تک بڑھانے کی تجویز پر غور کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔

ای سی سی نے گندم کی قیمت 1400 روپے فی 40 کلو تک بڑھانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا اور جمعرات کو اس حوالے سے ایک خصوصی اجلاس بھی طلب کےا ہے جس میں گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پاسکو کی سپلائی کے لئے امدادی قیمت، حادثاتی اخراجات میں اضافے اور صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری سے متعلق معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔

انٹربینک میں ڈالر85 پیسےمہنگاہوگیا

Advertisement

ای سی سی نے پاور ڈویژن کی طرف سے 20 ارب روپے کے خصوصی ریلیف پیکیج کی تجویز کی بھی منظوری دے دی جس کے تحت جون 2020ءتک 5 برآمدی شعبوں کو سبسڈی بجلی کی فراہمی جاری رہے۔

ای سی سی نے وزارت توانائی کی طرف سے دو مزید ترمیموں کی تجویز کو بھی منظوری دی ہے جس کا مقصد پٹرولیم سیکٹرمیں کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے، ان ترامیم کا تعلق ای سی سی کے ذریعہ پٹرولیم ڈویژن کے وزیر کی بجائے گیس تلاش کرنے کی لائسنسوں میں توسیع اور ساحل پر لائسنسنگ نظام کے لئے ایک نیا زون 1 (ایف) بنانے اور زونل میپ میں اس کے نتیجے میں ترمیم سے متعلق ہے۔

ای سی سی نے نیشنل ٹیلی مواصلات کارپوریشن کے 2018-19ءاور 2019-20 کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینے کی بھی منظوری دی۔ ای سی سی نے ایسٹرن پروڈکٹ پرائیوٹ (لمیٹڈ) پاکستان کی جانب سے بیرون ملک 22.5 ملین ایکویٹی سرمایہ کاری کی تجویز کی بھی اصولی منظوری دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر