
حکومت سندھ کی ایس او پیز کے ساتھ سندھ بھر میں آج سے آن لائن کاروبار کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سندھ کے آل سٹی تاجر اتحاد چیئرمین شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ کر تمام ایس او پیز پر عمل کرینگے اور آن لائن کاروبار کے لئے دکانوں اور مارکیٹوں میں سینیٹائزر ماسک اور گلوبز بھی رکھے جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں واش بیسن کا استعمال بھی کیا جائے گا ااور آج سے کراچی کی ٹمبر مارکیٹ، گل پلازہ ماربل مارکیٹ میں آن لائن کاروبار کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں کل سے چپل مارکیٹ اور اسٹیل مارکیٹ میں ان لائن کاروبار کیا جائے گا اور کہا ہے کہ امید ھے تاجر تمام حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار کرینگے تاکہ مشکلات نہ ہوں۔
یاد رہے کہ کراچی میں آج سے ہرطرح کے آن لائن کاروبار کی اجازت ہوگی اور تاجران صبح نو بجے سے سہہ پہر تین بجے تاجر مارکیٹیں کھول سکیں گے، تاجر پیر سے جمعرات کاروبار کرسکیں گے۔
رمضان کا تیسرا روزہ اور پھلوں سمیت دیگر کے نرخ میں اضافہ
دکانوں کے شٹر نہیں اٹھائے جائیں گے ، اندر ایک دکاندار یا سیلز مین موجود ہوگا اور : دکانوں میں گاہک ڈیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ فروخت شدہ سامان کی گھروں پر ڈلیوری دی جائیگی اور ڈلیوری کے لیے لوڈنگ ان لوڈنگ اسٹاف کو بھی اجازت ہوگی۔
دکانوں کے شٹر صرف ڈلیوری اور پروکیورمنٹ کے لیے کھولے جائیں گے جبکہگودام کے اندر بھی ایک آدمی موجود ہوگا۔
دکاندار تھرمل گن ،فیس ماسک،سینیٹائزر،اور گلوز کا استعمال کرینگے،محکمہ صحت کی ٹیم کسی بھک وقت ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرےگی اور کورونا پازیٹو رپورٹ ہونے پر دکان مالک ذمہ دار اخراجات بھی ادا کرنے ہونگے جبکہ نزلہ زکام، بخار کی علامت کی صورت اسٹاف کو کام کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ آن لائن کاروبار کے لیے 5 ہزار دکانداروں نے کوائف نامے پر کرلیے ہیںاور دکاندار کوائف نامے آج محکمہ داخلہ سندھ میں جمع کرائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News