Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجروں نے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا

Now Reading:

تاجروں نے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا
تاجروں

تاجروں نے یکم رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاجروں نے دکانیں کھولنے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے کسی وزیر نمائندہ مزاکرتی ٹیم سے اب ملاقات نہیں کریں ، یکم رمضان سے  کراچی کی تمام مارکیٹیں کھول دیں گے۔

رضوان عرفان الیکٹرونک ڈیلر ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نے مایوس کیا ہے  صرف وقت ضائع کررہی ہے تاجروں اور مزدوروں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

 عبدالقیوم قریشی  صدر انجمن تاجران سندھ نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت تاجروں کا معاشی دیوالیہ نکالنا چاہ رہی ہے۔

 الیاس میمن  طارق روڈ ٹریڈر الائنس نے کہا کہ مارکیٹیں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں ، بجلی پانی بل اور ٹیکسز دینے کی پوزیشن میں نہین رہے ، ہمد کانیں کھولیں گے۔

Advertisement

سندھ تاجر اتحاد کے رہنما محمد رضوان نے کہا کہ حکومتی ایس او پی کا انتظار نہیں کیا جاسکتا، ایس او پی آئے نہ آئے یکم رمضان سے کاروبار کھول دیا جائے گا اور اگر حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی تو دیکھا جائے گا۔

دوسری جانب کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر کسی کو کاروبار کی اجاز ت نہیں ہے اور جو دکاندار حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر کاروبار شروع کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے اس سے قبل کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی  پر تاجروں کا کریک ڈاؤن کردیا گیا تھا جبکہ آئرن مارکیٹ کھولنے  پر پولیس نے چار تاجروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تاجروں کا کریک ڈاؤن

سندھ تاجر اتحاد نے صوبائی حکومت کو ایس او پی تیار کرنے کے لیے دو روز کا وقت دے دیا اور کراچی کے چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا بھی اعلان کردیا تھا۔

سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا تھا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا اب دکانیں کھولیں گے۔

Advertisement

سندھ تاجر اتحاد کے رہنما محمد رضوان نے مزید کہا تھا کہ حکومتی ایس او پی کا انتظار نہیں کیا جاسکتا، ایس او پی آئے نہ آئے یکم رمضان سے کاروبار کھول دیا جائے گا اور اگر حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی تو دیکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی اونچی اڑان؛ قیمت 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی
نیا ریکارڈ، نئی بلندی! پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس نئی تاریخ رقم کر گیا
افسران کے اثاثوں کی قانون سازی پر آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آ گیا
غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری میں خام مال کی اسمگلنگ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
اسٹیٹ بینک کی ای بائیکس اور رکشہ کی شاندار اسکیم؛ لاکھوں شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا
سونے کی قیمت کو پر لگ گئے؛ فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر