Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر کے ماہیگیروں کے لیے بڑی خبر

Now Reading:

ملک بھر کے ماہیگیروں کے لیے بڑی خبر
ماہیگیروں

ملک بھر کے ماہیگیروں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے شکار کے لیے کلیرنس دے دی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ماہیگیروں کو سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر پورٹس شپنگ علی زیدی نے بتایا کہ  ماہیگیروں پورٹس پر جیٹیز استعمال کرسکتے ہیں اور ماہیگیر صوبائی حکومتوں کے مچھلی کے شکار سے متعلق ایس او پی پر عمل درآمد کرینگے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے ماہیگیروں کو گزشتہ ہفتے شکار کی اجازت دے دی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں رمضان المبارک کےحوالے سے رہنماء اصولوں چھوٹے و درمیانی درجے کے کاروبار کیلئے پیکج صحت کی صورتحال اور اعداد و شمار مرتب کرنے کے امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

اجلاس کی صدار ت منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے کی۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کی آبادی کو ان رہنما اصولوں کا عملدرآمد کرنے اور ماہ رمضان کے دوران کاروبار معمول کے مطابق نہ چلانے کے حوالے سے مسلسل آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی آبادی ان رہنماء اصولوں پر عملدرآمد کر رہی ہے جو حوصلہ افزاء بات ہے۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ضلع اور یونین کونسل کی سطح پر سیاسی قیادت کا عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ہے۔

اس موقع پر منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا کہ صوبوں سے رمضان المبارک کے حوالے سے ضابطہ کار پر لوگوں کی طرف سے عملدرآمد میں پیشرفت کے بارے میں رپورٹ مانگی جا سکتی ہے۔فورم نے صحت کی صورتحال اور کورونا وائرس کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر