
آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین نے آن لائن کاروبار کھولنے سے متعلق ایس او پی مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے اپنے بیان میں آن لائن کاروبار کھولنے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تیار کردہ ایس او پی تیار کو مسترد کردی۔
آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آن لائن کاروبار کا ایس او پی سندھ حکومت کا تکنیکی انکار ہےکیونکہ اس سہولت سے صرف 5 فیصد تاجر فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ لاکھوں افراد کسی احتیاط کے بغیر شہر میں گھوم رہے ہیں، لاک ڈاؤن پر عمل نہ کروایا تو ہمیں بھی کاروبار کھولنے کا اختیار ہے۔
آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے مزید کہا کہ حکومتی ٹیم سے مذاکرات کرنے والے تاجر ٹریپ ہوگئے، تاجروں کو اجازت کے لیے 6 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کروانی ہوں گی۔
اس موقع پر رہنما صدر الائنس آف مارکیٹ فہیم نوری کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاجروں سے مذاکرات نہیں مذاق کیا ہے، تاجروں کو آن لائن کاروبار کے نام پر بیوقوف بنایا گیا ہے، حکومت جب تک چاہے لاک ڈاؤن کرے مگر تاجروں کی مالی مدد کرے۔
آن لائن کاروبار کھولنے سے متعلق ایس او پی تیار
واضح رہے کہ آن لائن کاروبار کے نام پر شٹر کھول کر کاروبار ہونے لگے، سندھ حکومت نے سخت نوٹس لے کر نیا حکم نامہ جاری کردیا تھا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاروبار کے لیے صرف شٹر بند کرکے آن لائن آرڈرز کی اجازت ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ 27 اپریل سے صوبے بھر میں شورومز، کپڑے سمیت دیگر کاروبار صرف آن لائن کرنے کی اجازت ہے۔ریسٹورنٹس کے شٹر کھول کر پارسل کے انتظامات پر پابندی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کاروبار کھولنے سے پہلے سندھ حکومت کے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے انڈرٹیکنگ دینا ہوگی۔ مختلف آن لائن کاروباروں کا ٹائم صبح 9 تا سہ پہر 3بجے مقرر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News