
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گراں فروشوں نے مہنگائی کاچاند چڑھادیا،پھل سبزیوں اورگوشت کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی چشم پوشی عوام پر بھاری پڑنے لگی ۔
سیب، کیلا، امرود، تربوز سب ہی کی قیمتیں راتوں رات دگنی کردی گئیں جبکہ آلو، پیاز، لیموں اور دیگر سبزیاں بھی قوت خرید سے باہرہوگئی ہے اور پرائس کنٹرول کے ذمہ دارمنظرسے غائب ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارمیں بتایا گیا ہے کہ ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح7.90 فیصد رہی ہے تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.62 فیصد اضافہ ہوا
اعدادوشمارکے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 24.75 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 9.39 فیصد، چکن کی قیمتوں میں4.68 فیصد ،لہسن کی قیمتوں میں 2.65 فیصد ، چاول کی قیمتوں میں 1.15 فیصد اور تازہ دودھ کی قیمتوں میں 1.33 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 8.68 فیصد، اورچینی کی قیمتوں میں0.01 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.56 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.58 فیصد اوردال چنا کی قیمتوں میں2.90 فیصد کمی واقع ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News