
کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تاجروں کا کریک ڈاؤن کردیا گیا ہے جبکہ آئرن مارکیٹ کھولنے پر پولیس نے چار تاجروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سندھ تاجر اتحاد نے صوبائی حکومت کو ایس او پی تیار کرنے کے لیے دو روز کا وقت دے دیا اور کراچی کے چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔
سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا اب دکانیں کھولیں گے۔
سندھ تاجر اتحاد کے رہنما محمد رضوان نے کہا کہ حکومتی ایس او پی کا انتظار نہیں کیا جاسکتا، ایس او پی آئے نہ آئے یکم رمضان سے کاروبار کھول دیا جائے گا اور اگر حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی تو دیکھا جائے گا۔
تاجر رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک اور گرفتاریاں دینے کا بھی اعلان کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News