Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
الیکٹرک

کے الیکٹرک نے 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اقساط کی مزید سہولت متعارف کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ سہولت تمام سنگل فیز رہائیشی صارفین کو دی جائے گی جس کے تحت سنگل فیز کے رہائیشی صارفین مارچ، اپریل اور مئی کے بل تین ماہانہ اقساط میں، نومبر، 2020 تک ادا کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے یہ بھی کہا کہ کہ بلوں کی تقسیم کا کا م پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے، بل ایس ایم ایس کے زریعے اور کے الیکٹرک کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے یہ اقدام وزیر اعظم کے کورونا ریلف کے اعلان پر کیا گیا ہے اس کا مقصد اس تشویشناک صورتحال میں،صارفین کوسہولیات فراہم کرنا ہے۔

 یاد رہے اس سے قبل کے الیکٹرک نے کورونا وائرس کے باعث براہ راست میٹر ریڈنگ ممکن نہ ہونے کے سبب اوسط بلنگ کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اپنے صارفین کو بلنگ میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا تھا کہ 11ماہ کی بنیاد پراوسط بلنگ یا گذشتہ سال اسی ماہ کے بل میں سے کم ویلیو پراپریل میں بلنگ ہوگی اور براہ راست میٹر ریڈنگ دوبارہ شروع ہوتے ہی بلز حقیقی ریڈنگ پرایڈجسٹ کردیے جائیں گے۔

کے الیکٹرک نے بڑا اعلان کردیا

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو بِلوں میں رعایت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا بجلی کا بل 5 ہزار روپے تک ہے، ان سے اس ماہ بل نہ لیاجائے اور اسے اگلے 10 ماہ میں قسطوں کی صورت میں وصول کیا جائے، تاہم کے الیکٹرک نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت ماننے سے انکار کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر