Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل یوٹیلٹی اسٹور کا افتتاح کردیا

Now Reading:

موبائل یوٹیلٹی اسٹور کا افتتاح کردیا

لاک ڈاون سے پریشان عوام کے لیے سہولت کی صورت میں  اشیائے ضروریہ کی کم قیمت فراہمی کے لیے بلوچستان میں بھی موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کا آغاز کردیا گیا۔

 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کوئٹہ میں موبائل یوٹیلٹی اسٹور کا افتتاح کردیا۔ کہتے ہیں بلوچستان میں پچاس ہزار سے زیادہ یوٹیلٹی اسٹور کھولیں گے۔

قاسم سوری کا کہنا تھا بلوچستان میں موبائل یوٹیلٹی اسٹورز سروس کے لیے دس گاڑیاں رکھی گئی ہیںصوبے میں 50 ہزار سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کھولیں جائیں گے۔

قاسم سوری کا کہنا تھا رمضان پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ عوام کو کھانے پینے کی چیزوں فراہمی کے لیے مزید سبسڈی دیں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں موبائل یوٹیلٹی اسٹور کا افتتاح وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کیا تھا جس کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 8 موبائل یوٹیلٹی اسٹورز ہوں گے، دوسرے مرحلے میں ملک کے مختلف حصوں کیلئے موبائل یوٹیلٹی اسٹورز شروع کیے جائیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے کھانے پینے کی اشیاء مستحقین تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کم آمدن طبقے کے گھر تک سامان پہچانے کے لیے ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ پر بہت بوجھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کا مقصد غریبوں تک اشیاء ضروریہ پہنچانا ہے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں موبائل اسٹورز سے اشیا فراہم کی جائیں گی، اس مقصد کے لیے 8 موبائل اسٹورز مختص کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر