Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک موخر کر دی گئی

Now Reading:

بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک موخر کر دی گئی
بجلی

اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی )نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک موخر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک موخر کر دی گئی ہے۔فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے سے حکومت 151 ارب روپے کے اخراجات برداشت کرے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چار ضمنی گرانٹس کی منظوری  بھی دے دی۔ ایف پی ایس سی کے لیے 16 کروڑ روپے کی سپلی مینٹری گرانٹ  منظور کرلی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں  پائیدار ترقی کے پروگرام کے لیے ایک ارب 70 کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز 1 کے لیے 11ارب 48 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

Advertisement

اس کے علاوہ  ایس سی او کے لیے 46 کروڑ 42 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی نے انرجی سیکٹر پر کورونا وباء کے اثرات کا جائزہ لینے  کے لیے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی انرجی سیکٹر کو ریلیف دینے  کےلیےسفارشات مرتب کرے گی۔

اجلاس میں 200 ارب کے پاکستان انرجی سکوک فیز ٹو کے لیے ویلوئیٹر کے تقرر کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین  کے لیے بھی کمیٹی قائم کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر