 
                                                                              مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوا ہے جس میں اجلاس سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک موخر کردی جے۔
جاری کردہ اعلایمیہ کے مطابق ای سی سی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک موخر کر دی ہے جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے سے حکومت 151 ارب روپے کے اخراجات برداشت کرے گی۔
دوسری جانب ای سی سی نے چار ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی، ایف پی ایس سی کے لیے 16 کروڑ روپے کی سپلی مینٹری گرانٹ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے لئے 84 کروڑ روپے کی منظوری
پائیدار ترقی کے پروگرام کے لیے ایک ارب 70 کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور کرلیا گیا ہے اور سپیشل سیکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز 1 کے لیے گیارہ ارب 48 کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری بھی دی گئی ہے۔
ای سی سی کی جانب سے ایس سی او کے لیے 46 کروڑ 42 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلئے گئے ہیں۔
ای سی سی نے انرجی سیکٹر پر کورونا وباء کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے اور اب کمیٹی انرجی سیکٹر کو ریلیف دینے کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔
اجلاس میں 200 ارب کے پاکستان انرجی سکوک فیز ٹو کے لئے ویلوئیٹر کے تقرر کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل پر 30 جون تک ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے جبکہ 2.5 ارب روپے کے رمضان پیکیج کو بھی منظور کرلیا گیا۔
ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے 2.5 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری بھی دیدی گئی
یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلوآٹے کا تھیلا 800 روپے میں ملے گا، مشروبات پر 15 جبکہ بیسن پر 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی ۔
ای سی سی کی جانب سے کارکے کیس میں لیگل فیس کی ادائیگی کے لئے 1.5 ملین ڈالر کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
ای سی سی میٹینگ میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور، پنجاب رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور اور پختوانخواہ میں ایف سی ٹریننگ سینٹر کے قیام ایڈوانس فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 