ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ کورونا سے محفوظ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاجروں کے وفد کی ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید سے ملاقات ہوئی جس میں وفد نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بارے حکمت عملی پر غور کیا۔
تاجروں کے وفد سے ملاقات میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا کہ کورونا سے محفوظ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے، گاہکوں اور دکانداروں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی تدابیر ضروری ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے یہ بھی کہا کہ کورونا کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کے ذریعے معاشی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکتی ہیں جبکہ تھانوں کی سطح پر مارکیٹوں کے نمائندوں اورمقامی پولیس پر مبنی انفورسمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور تاجروں کے نمائندے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کورونا ایس او پیز پر انفورسمنٹ یقینی بنائیں گے۔
بابر سعید کا کہنا تھا کہ مارکیٹس ایسوسی ایشنز اور یونینزگاہکوں اور دکانداروں کوکورونا ایس او پیز کی اہمیت سے آگاہ کریںجبکہ تمام بازاروں کے داخلی وخارجی راستوں پر کورونا ایس او پیز پر مبنی فلیکس اور بینرز آویزاں کئے جائیں ۔
کی ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے مزید کہا کہ دکان کے اندراور باہر سوشل ڈسٹینس، حفاظتی ماسک، سینیٹائررز کا استعمال یقینی بنایا جائے جبکہ تاجر برادری تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے متفقہ ایس او پیز طے کر کے عملدرآمد یقینی بنائے اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں کے بازاروں اور مارکیٹوں کے تاجروں سے میٹنگز کریں۔
اس موقع پر تاجر برادری کے وفد نے کہا کہ محفوظ کاروباری ماحول یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کے اقدامات کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ اور صدر انجمن تاجران پاکستان خالد پرویز، صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ اور مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران محمد نعیم میر وفد میں شامل جبکہ محمد علی میاں صدر پی ٹی اے، عمران بشیر، ملک امانت و دیگر تاجران بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
