Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجروں کا مارکیٹ کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ

Now Reading:

تاجروں کا مارکیٹ کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ
مارکیٹ کے اوقات کار

تاجروں کے رہنماء میاں میر نے تاجروں کا پیغام حکومت تک پہنچاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں مارکیٹ کے اوقات کار کو مزید بڑھاتا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عتیق میر اور دیگر تاجروں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ دکانیں کھولنے کے لئے دیئے گئے وقت میں اضافہ کیا جائے کیونکہ یہ 4 گھنٹوں کا وقت کم ہے ۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ ہم نے جو بھی بات کی ہے وہ انفرادی بات نہیں کی ہے،تمام تاجروں کا یہی موقف ہے اور ان کا کہنا ہے کہ 4 بجے کا وقت بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم وقت کی وجہ سے بازاروں میں زیادہ رش ہوجاتا ہے اس لئے مارکیٹ کے اوقات کار کو بڑھایا جائے 12 بجے یا اسے زیادہ کا وقت دیا جائے کیونکہ کاروباری افراد کیلئے 4 بجے کا وقت بہت کم ہے۔

انہون نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ عید شاپنگ کیلئے دیر تک کاروبار کی اجازت دی جائے اور کہا ہے کہ یہ کوئی غلط مطالبات نہیں ہیں کیونکہ اس سے عوام سکون سے شاپنگ کریں گے اور ایس او پیز پر بھی عمل ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ کراچی میں ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کے لئے تمام بڑی مارکیٹوں کے باہر کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران اور تاجروں کے نمائندے کیمپ قائم کئے گئے جن کیمپس میں موجود رہ کر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، اس کے متعلق  ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام دکاندار ماسک کا لازمی استعمال کریں گے۔

مارکیٹ میں بچوں کا داخلہ منع ہے،، بزرگ شہری بھی بھی مارکیٹ آنے کی زحمت نہ کریں۔ تمام دکانیں اور مارکیٹیں مقررہ وقت تک کھولی جائیں گی۔ مقررہ وقت کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے گی، مقررہ وقت کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار سیل اور جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 1974 کیسز رپورٹ

دوسری جانب تاجر رہنمائوں نے چاند رات تک مسلسل کاروبار کا اعلان کررکھا ہے۔ تاہم کاروبار کا وقت بڑھانے یا نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزیراعلی سندھ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر