سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت مزید 800 روپے اضافے سے 95 ہزار 800 روپے پر آگئی ہے جبکہ دس گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر 82 ہزار 133 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر اضافے سے 1718 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News