
آل پاکستان موبائل فون ڈیلرز کے چیئرمین محمدرضوان عرفان نے استعمال شدہ موبائل فونز کی ڈیوٹی میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
آل پاکستان موبائل فون ڈیلرز کے چیئرمین محمدرضوان عرفان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام اور ڈیلرز کی سہولت کے لیے استعمال شدہ موبائل فونز کی ڈیوٹی میں کمی کی جائے۔
آل پاکستان موبائل فون ڈیلرز کے چیئرمین نے کہا کہ استعمال شدہ موبائل فون ملک کے 90 فیصد عوام کی لازمی ضرورت ہیں جو نیا فون لینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
محمد رضوان نے کہا کہ تمام بڑی کمپنیاں بغیر ڈیوٹی ملک میں موبائل فون اسمبل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ایسی صورت میں عوام پریشان اور موبائل فون ڈیلرز بیروزگار ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موبائل فون کے کاروبار کو چند بڑی کمپنیوں تک محدود کرنا عوام کے خلاف سازش ہے۔ حکومت آنے والے بجٹ میں موبائل فون ڈیلرز کے کاروبار کو تحفظ فراہم کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News