Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کی تمام مارکیٹیں بند

Now Reading:

لاہور کی تمام مارکیٹیں بند
تاجروں

لاہور کی تمام مارکیٹیں بند کرانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہےے کہ پنجاب حکومت نے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کی واضح پالیسی نہیں دی گئی۔

لاہور کی تمام مارکیٹیں بند کرانے پر پولیس اور تاجروں کے مابین تصادم کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ تاجر ہو صورت دکانیں کھولنے پر تلے ہوئے ہیں۔

تاجروں کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں گے۔

دوسری جانب ہال روڈ، مال روڈ، انارکلی، اردو بازار، شاہ عالمی، برانڈرتھ سمیت دیگر دکانوں پر تاجر پہنچ گئے۔

Advertisement

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کے پلان کے تحت محلوں میں چھوٹی دکانوں اور مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور سحری کے وقت دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔

کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نشاندہی کردہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے اسلام آباد کے ہفتہ وار بچت بازار کھلنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ بچت بازار ابھی نہیں کھلیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بی بی سی کی آسیہ انصر کو مزید بتایا کہ اسلام آباد میں مختلف مقامات پر متبادل دنوں میں لگنے والے بچت بازار کھلنا اس لیے مشکل ہیں کیونکہ وہاں عوام کی بہت بڑی تعداد اکھٹا ہوتی ہے اور موجودہ صورتحال میں ہم انسانی صحت کے معاملے پر کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں اور ماہرین کی مشاورت جاری ہے اور ان کی رائے کو مد نظر رکھ کر ہی تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آبادکی کون کون سی مارکیٹس اور دکانیں کھلنی ہیں اس سے متعلق سوال پر حمزہ شفقات نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی اج رات تک کیا جائے گا جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Advertisement

اس میں وہ تمام ایس او پیز بھی بتا دیے جائیں گے، جس پر عمل کرنا لازم ہو گا۔ ان کے مطابق تمام فیصلے نیشنل کووآڈینیشن کمیٹی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے احکاماتِ کی روشنی میں کیے جائیں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر