 
                                                                              کورونا وائرس سے عالمی معیشت کے 3.2 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے جس کے لئے اقوام متحدہ نے خبردار کردیا ہے اور یہ کہا ہے کہ 1930 کی عالمی کساد بازاری کے بعد عالمی معیشت کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب عالمی معیشت کے 3.2 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے جو 1930 کی عالمی کساد بازاری کے بعد عالمی معیشت کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت کو آئندہ دو سالوں میں کورونا وائرس سے 8.5 ٹریلین ڈالر کے نقصان ہو سکتا ہے ،،خسارے سے گزشتہ چار سال کے دوران حاصل ہونے والے تمام تر فوائد ضائع ہو جائیں گے۔
کورونا مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار ہوگئی
رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بھیانک اثرات کے سبب عدم مساوات اور غربت میں اضافے سے مزید 34.3 ملین لوگ غربت کی کم ترین لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔
اقوام متحدہ نے خطرہ ظاہر کیا کہ 2030 تک 13 کروڑ مزید افراد انتہائی غربت کا شکار افراد کی فہرست کا حصہ بن سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا کی وبائی صورتحال برقرار ہے جس کے بعد 213 ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار ہوگئی ہے۔
کورونا کے مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار ہوگئی ہے جب کہ پوری دنیا میں 44 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، روس میں مسلسل گیارہویں روز 10 ہزار سے زائد متاثرین ریکارڈ ہوگئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں نئی 1700 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 85 ہزار اور کل متاثرین 14 لاکھ سے زائد ہیں۔
برطانیہ میں نئی 4 سو 94 ہلاکتیں ہوئیں، یہاں کل ہلاکتیں 33 ہزار اور متاثرین 2 لاکھ سے زائد ہیں، ادھر برازیل میں سات سو چون ، میکسیکو میں تین سو تریپن، اٹلی میں ایک سو پچانوے، اسپین میں ایک سو چوراسی ،بھارت ایک سو چھتیس ،پیرو ایک سو بارہ، کینیڈا میں ایک سو تینتیس ہلاکتوں کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ممالک جہاں پچاس سے دو سو کے درمیان ہلاکتیں ہوئیں ہیں ان میں روس،جرمنی، ایران، بیلجیئم،نیدرلینڈ،فرانس اور ترکی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 