کراچی میں ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کے لئے تمام بڑی مارکیٹوں کے باہر کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران اور تاجروں کے نمائندے کیمپ قائم کئے گئے جن کیمپس میں موجود رہ کر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، اس کے متعلق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام دکاندار ماسک کا لازمی استعمال کریں گے۔
مارکیٹ میں بچوں کا داخلہ منع ہے،، بزرگ شہری بھی بھی مارکیٹ آنے کی زحمت نہ کریں۔ تمام دکانیں اور مارکیٹیں مقررہ وقت تک کھولی جائیں گی۔ مقررہ وقت کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے گی، مقررہ وقت کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار سیل اور جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 1974 کیسز رپورٹ
دوسری جانب تاجر رہنمائوں نے چاند رات تک مسلسل کاروبار کا اعلان کررکھا ہے۔ تاہم کاروبار کا وقت بڑھانے یا نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزیراعلی سندھ کریں گے۔
خیال رہے کہ حکومت سندھ اور تاجروں کے درمیان ہوئے مذاکراتکامیاب ہوگئے ہیں اور بات آگے بڑھی جس کے باعث سیل کی گئی مارکیٹوں کو کھول دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر آصف رضا چانڈیو نے زینب مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں کی سیل کھول دی۔
اس متعلق اسسٹنٹ کمشنر گارڈن عاصمہ بتول نے گل پلازہ کو ڈی سیل کردیا ہے جبکہ چند روز قبل زینب مارکیٹ اور گل پلازہ سمیت کئی مارکیٹوں کو حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا تھا اور اس پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو دکاندار حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کریں گے ان کی دکانیں سیل کردی جائیں گی۔
یاد رہے کہ چیئرمین آل کراچی تاجر حکیم شاہ نے حکومت سے شہر قائد میں سیل کی گئی مارکیٹوں کو فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیل کی گئی مارکیٹوں کو کھولنے کی مشروط اجازت دی جائے۔
حکیم شاہ نے کہا تھا کہ تمام تاجر مارکیٹوں میں ایس او پیزکی پاسداری کریں گے، تاجرانتظامیہ کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔
چیئرمین آل کراچی تاجر حکیم شاہ نے مزید کہا تھا کہ تاجر پہلے ہی بہت پریشان ہیں کاروبار بند ہونے سے مزید مشکلات کا سامنا ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ بند مارکیٹوں سے متعلق فیصلے پر نظرثای کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
