Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیل کی گئی مارکیٹوں کو کھولنے کا مطالبہ

Now Reading:

سیل کی گئی مارکیٹوں کو کھولنے کا مطالبہ
مارکیٹ کے اوقات کار

چیئرمین آل کراچی تاجر نے حکومت سے شہرقائد میں سیل کی گئی مارکیٹوں کو فوری کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل کراچی تاجر حکیم شاہ نے حکومت سے شہرقائد میں سیل کی گئی مارکیٹوں کو فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیل کی گئی مارکیٹوں کو کھولنے کی مشروط اجازت دی جائے۔

حکیم شاہ نے کہا کہ تمام تاجر مارکیٹوں میں ایس او پیزکی پاسداری کریں گے، تاجرانتظامیہ کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

چیئرمین آل کراچی تاجر حکیم شاہ نے مزید کہا کہ تاجر پہلے ہی بہت پریشان ہیں کاروبار بند ہونے سے مزید مشکلات کا سامنا ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ بند مارکیٹوں  سے متعلق فیصلے پر نظرثای کرے۔

یاد رہے اس سے قبل کراچی میں تاجروں کی  جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ  نے کارروائی کرتے ہوئے طارق روڈ سمیت دیگر علاقوں میں متعدد مارکیٹیں سیل کردیں تھی۔

Advertisement

ایس او اپیزکی خلاف ورزی، طارق روڈ سمیت متعدد مارکیٹیں سیل کردی گئیں

سیل کیے جانے شاپنگ سینٹرز میں عظمی شاپنگ سینٹر ، رفیع شاپنگ سینٹر، پی ایم سی شاپنگ سینٹر شامل ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ جب تک تاجر اور دکاندار ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے کارروائی جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ  ایس او پی کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنرگارڈن اسماء بتول نے موتی والا مینشن بازار کو  بھی سیل کردیا تھا ۔

اسسٹنٹ کمشنر گارڈن  اسماء بتول کا کہنا تھا کہ بازارمیں نہ توسماجی فاصلہ تھا ، نہ ہی  سینیٹائزر، ماسک اور گلووز کا استعمال کیا جارہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر