
ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 160.09 سے بڑھ کر 160.37 روپے ہوگئی ہے۔
دودسری جانب ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران عالمی سطح پر قیمت بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔
فی تولہ سونا 2000 روپے اضافے سے 97000 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ دس گرام سونا 1715 روپے اضافے سے 83 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News