Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان بارڈر کھول دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

پاک افغان بارڈر کھول دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
چمن: پاک افغان بارڈر کھول دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان افغانستان باڈر آمد و رفت کے لئے کھولا گیا ہے جس کے تحت درآمداد اور برآمداد کا عمل کیا جائیگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاک افغان بارڈر کھول دیا گیا ہے جو کہ  ہفتے میں 6 روز کھلا کرے گا جبکہ پاک افغان بارڈر پر ایس او پیزم کا لازم خیال جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے تحت سرحدوں پر محدود تعداد میں ٹرکوں کو آنے کی اجازت دی گئ ہے۔
Advertisement

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 38 ہزار 799 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی اموات 834 ہوگئیں ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 31 ہلاکتیں ، مجموعی اموات 834 ہوگئیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 27 ہزار پچاسی ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 14 ہزار نو سو سولہ ہوگئی، دوسرے نمبر پر پنجاب میں کرونا کیسز 14 ہزار 201 ہوگئے ہیں۔

کراچی میں ایک اور ہیٹ ویوالرٹ جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں 5678، بلوچستان میں 2457 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 921، گلگت میں 518 اور آزاد کشمیر میں 108 کرونا کیسز رپورٹ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں کرونا سے سب سے زیادہ 291 اموات ہوچکی ہیں جبکہ سندھ میں 255 ، پنجاب میں دو سو پنتالیس کورونا کے مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سندھ میں 3606، خیبر پختونخواہ میں 1613 مریض صحتیاب ہوچکے، بلوچستان میں 383 ، گلگت میں 345 مریض صحتیاب ، اسلام آباد میں 100 اور آزاد کشمیر میں 76 مریض صحتیاب ، چوبیس گھنٹوں میں 14878 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور ملک بھر میں ابتک 3  لاکھ 59  ہزار 264 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر